ہم اپنے نبی پاک ﷺ سے یوں پیار کریں گے

نعتیہ کلام

ہم اپنے نبی پاک ﷺ سے یوں پیار کریں گے،
ہر حال میں سنتِ سرکار ﷺ کا اقرار کریں گے.

کچھ جلنے والے دیکھ کے کہتے ہیں ہمیشہ،
سرکار ﷺ کے دین پر کیوں لگاتے ہو  پیسہ۔

یہ پیسہ تو کیا چیز ہے، ہم گھر بھی لٹا دیں گے
سرکار ﷺ کے دین خاطر سر بھی کٹا دیں گے۔

ہر خارجی، بدعتی، فسادی کو دنیا سے بھگائیں گے،
کر کے عمل سنتِ نبویؐ پر دین کو پھیلائیں گے.

ہم حضور ﷺ کا اسلام تخت پر لائیں گے
لا دینیت کے سہارے بتوں کو گرائیں گے۔

تکلیف بھی ہوتی ہے، مرچیں بھی لگتی ہیں
جب دین سے معاشرے کی وادیاں سجتی ہیں

کیوں چھڑتا ہے تو دیکھ کے چہروں کی بہاریں؟
تعظیمِ نبی ﷺ ہو تو سبھی اچھی لگتی ہیں.

لالچ نہ دو، ہم نامِ محمد ﷺ پہ مریں گے
سنت پہ سمجھوتہ کیا ہے، نہ کریں گے۔

دین پہ کوئی رکاوٹ برداشت نہ کریں گے
دینِ نبویؐ کے مشن کو جاری رکھیں گے

تعلیم پہلے دوں گا محمدیؐ مشن کی،
تہذیب سکھاؤں گا محمدی ؐ مشن کی۔

وارثوں کو چھوڑ جاؤں گا دین کی لگن میں،
میرے بھی اولاد فتحِ اسلام منائیں گے۔

ہم اپنی محبت کا یوں اعلان کریں گے،
نبوی مشن ﷺ پہ فدا جان کریں گے۔

دین کو اسواق و اوانوں میں لے جا کر،
اولاد کو بھی سرکار ﷺ پہ قربان کریں گے۔

قیمت اگر اپنی دنیا میں، ماجدؔ، گراؤ گے،
حضور ﷺ کو چھوڑ کر کبھی عزت نہ پاؤ گے۔

مضبوط کرو رشتہ نبی ﷺ سے تو سنی کہلاؤں گے،
رشتہ نبی ﷺ سے توڑو گے تو  بدعتی کہلاؤں گے۔
— ماجدؔ